چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع

0
76

چیمپئنزٹرافی کامعاملہ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )وفدکی پاکستان آمدکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی کےوفدکی جلدپاکستان آمدمتوقع ہے،آئی سی سی وفداگلےہفتےکےآغازمیں پاکستان آسکتاہے،آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدکی تاریخ ابھی طےنہیں ہوئی۔
آئی سی سی ذرائع کاکہناہےکہ آئی سی سی نےممکنہ دورےپرفی الحال پی سی بی سےرابطہ نہیں کیا،چیمپئنزٹرافی کےمعاملےپرآج آئی سی سی اوربی سی سی آئی میں بات چیت کاامکان ہے۔

Leave a reply