زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،بلاول بھٹو

0
11

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کادریائےسندھ پرمزیدکینالوں کےوفاقی منصوبےسےمتعلق ویڈیوبیان جاری۔
اپنےبیان میں بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ سندھ بلوچستان کےاعتراضات نہیں سنےگئےتواس پورےمنصوبےکومتنازع بنائینگے،متنازع منصوبوں کوشروع کرنے کےبجائےتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیں،اپنی رائےکےزبردستی نفاذسے منفی اثرہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،کوشش ہےوفاق کوسمجھائیں کہ ایسےمنصوبےنہ بنائےجوکالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ ہوں،صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےبنائیں ہم گرین پاکستان منصوبےکو کامیاب بناسکتےہیں۔

Leave a reply