اگریہ کہیں گےکہ دھرنےدیں گےتوکسی صورت مذاکرات ممکن نہیں ہیں،محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ اگریہ کہیں گےکہ دھرنےدیں گےتوکسی صورت مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ عدالتی احکامات پرعمل درآمدکرائیں گے،اگرآپ نےاحتجاج کرناہےتوجہاں آپ ہیں وہیں احتجاج کریں،اسلام آبادآکراحتجاج کرنےکی اجازت نہیں دے سکتے ،این اوسی کےبغیرجلسےجلوس کی اجازت نہیں دےسکتے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ کرم ایجنسی میں38افرادشہیدہوئےہیں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراورآئی جی خیبرپختونخواسےرابطہ رہتاہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اوربیرسٹرگوہرکل بھی بانی پی ٹی آئی سےملےتھے،اگروہ مذاکرات کرناچاہتےہیں اوران کی خواہش ہےتووہ بتائیں،اگریہ کہیں گےکہ دھرنےدیں گےتوکسی صورت مذاکرات ممکن نہیں ہیں،اگریہ کہیں کہ 24نومبرکواحتجاج کرینگے،ہمارےلوگوں کوڈنڈےماریں گے،توایسانہیں ہوگا۔
وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ احتجاج کی تاریخوں سےمتعلق فیصلہ عوام کریں کہ ان مخصوص تاریخوں پرہی احتجاج کیوں ہوتاہے،ان مخصوص تاریخوں پراحتجاج کرنے کا فائدہ کس کوہوتاہے؟مقدمات کافیصلہ عدالتوں کوکرناہے،ڈیڈلائن تب ہوتی ہےجب مذاکرات ہوتےہیں،کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،مذاکرات دھمکیوں سےنہیں ہوتے،میں بات چیت کےحق میں ہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ نہیں ہوسکتاکہ دھمکیاں دیں اورپھربات چیت کریں،کسی ایک پارٹی سےنہیں،جس کوبھی کوئی ایشوہےبیٹھ کربات کرنی چاہیے،پچھلی بارجو لوگ ڈی چوک پرآئےتھےوہ گرفتارہوئے،جوڈی چوک پر آئےگاوہ گرفتارہوگا،اس احتجاج کافائدہ پاکستان کوہوتاہےیاکسی اورکوہوتاہے،میرےپاس رہاکرنےکی پاورنہیں یہ کام عدالتوں کاہے،مقدمات کافیصلہ ہم نےنہیں عدالتوں نےکرناہے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ اپنےصوبےمیں جس طرح مرضی احتجاج کریں،اسلام آبادآکراحتجاج کی اجازت نہیں دی جائےگی،24نومبرکو65رکنی بیلاروس کاوفدآرہاہے،25نومبرکوبیلاروس کےصدرآئیں گے،ہم کسی بھی قسم کےجلسےوجلوس کی اجازت نہیں دیں گے،پوری ٹیم اپنےانتظامات مکمل کرچکی ہے،گرفتارہر100میں سےبیس پچیس افرادافغان نکلتےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب کابینہ کے وزراء کو محکمے الات کر دیئے گئے
مارچ 6, 2024 -
بشری بی بی اور نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کیس کا معاملہ
اپریل 27, 2024 -
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد
مارچ 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔