توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری

0
22

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کےضمانتی مچلکے منظور ہونے پر رہائی کی ر وبکارجاری کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکارسپیشل جج شاہ رخ ارجمندنےجاری کی۔
بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرائے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوتوشہ خانہ ٹوکیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےبدھ کو10،10لاکھ روپےکےدومچلکےجمع کروانےکےعوض ضمانت منظورکی تھی۔

Leave a reply