پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کےوکیل فیصل چودھری نےکہاہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان 24نومبرکی احتجاج کی کال پرڈٹےہوئےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں چوبیس کا پر امن احتجاج ہو گا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ طاقت ملی تو کسی سے بدلہ نہیں لیں گے ۔ یہ سنت ہے کہ بدلہ نہیں لیں گے ۔
فیصل چودھری کامزیدکہناتھاکہ پارا چنار واقعہ پر بانی پی ٹی آئی نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہےعمران خان نے کہا کہ اس کا حل سیاسی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر ڈٹے ہو ئے ہیں،ہم 342 کے بیان کو ریکارڈ کرانے کے لئے تیار تھے۔
اُن کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب کےساتھ اچھے تعلق ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وزیر آباد حملے کےبعد سعودی عرب سے محمد بن سلمان نے کال کی تھی۔
لاہور:موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں مزیداضافہ
دسمبر 23, 2024بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔