حکومت کاموٹرویزبندکرنےکافیصلہ،نوٹیفکیشن جاری

0
16

حکومت نےموٹرویزکو8مقامات سےبندکرنےکےلئےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق موٹروےتاحکم ثانی8مقامات سےبندرہےگی، پشاور سےاسلام آباداورلاہورسےاسلام آبادموٹروےبندہوگی۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ موٹرویزآج رات8بجےسےبندکی جائیں گی،موٹرویزکومرمتی وجوہات کی بناپرآج رات سےبندکیاجائیگا،پشاورسےاسلام آباداورلاہورسےاسلام آبادموٹروےبندہوگی،پنڈی بھٹیاں سےملتان موٹروےبھی بندرہےگی۔
دوسری جانب اسلام آبادٹرانسپورٹ اتھارٹی نےتمام ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم جاری کردیا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کےمطابق اسلام آبادمیں ممکنہ کشیدہ حالات کےپیش نظر ٹرانسپورٹ اڈےبندکرنےکافیصلہ کیاگیاہے،تمام ٹرانسپورٹ اڈےآج رات8بجےسےبندکئےجائیں گے۔

Leave a reply