پی ٹی آئی کابڑافیصلہ:190ملین پاؤنڈزکیس میں سزاکیخلاف اپیلیں تیار

پی ٹی آئی کابڑافیصلہ،190ملین پاؤنڈزکیس میں سزاکیخلاف اپیلیں تیار،بانی پی ٹی آ ئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پیر کواسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائرکریں گے۔
ذرائع کےمطابق اپیل کےڈرافٹ میں استدعاکی گئی کہ اسلام آبادہائیکورٹ احتساب عدالت کا17جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردے۔یہ بھی استدعاکی گئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران اوربشریٰ بی بی کوبری کیاجائے۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل18صفحات پرمشتمل ہے،عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزامعطل کرکےضمانت کی درخواستیں بھی دائرہونگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ اپیل کےڈرافٹ کےمطابق نیب نےبدنیتی سےاپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا،نامکمل تفتیش کی بنیادپرجلدبازی میں سزاسنائی گئی ،این سی اےسےمعاہدےکامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کوواضح کرتاہے۔،نیشنل کرائم ایجنسی حکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علامات نہیں تھیں پھر بھی کینسر نکلا، مہیما چودھری کاانکشاف
نومبر 19, 2025 -
100 ڈالر کا نوٹ پریشانی کس سبب بن گیا
فروری 27, 2024 -
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی
مارچ 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













