عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کرینگے،خواجہ آصف

0
20

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پرسوں میٹنگ میں کہاگیا 100بارجلسےکریں،کرینیں اورلاؤلشکرلانےکی اجازت نہیں، علی امین گنڈاپورکےپاس اس سوال کاکوئی جواب نہیں تھا،پنجاب میں جلسہ کرناہےعوام کےپی سے لیکرآرہےہیں،آپ کےپی میں جتنےمرضی جلسےکریں۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ بشریٰ بی بی نےاپنےبیان میں جوکہاوہ دوبارہ سن لیں،ہم میں سےکسی کوشک نہیں کہ ان کااشارہ سعودی عرب کی طرف ہےکہ نہیں،فیض حمیداورپی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ایک سکےکےدورخ ہیں،فیض حمیدکےبغیربانی پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش نہیں ہوسکتی تھی۔
اُن کاکہناتھاکہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، احتجاج سے متعلق کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔

Leave a reply