
میڈیکل کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو منعقد ہو گا۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے یہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ٹیسٹ کے مراکز پر نقل کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
کراچی میں رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے تین امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے دیدئیے ہیں۔
سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
دسمبر 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوشل میڈیا صارفین کی بے چینی ختم..ایکس کی سروس بحال
فروری 19, 2024 -
محسن نقوی: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
مارچ 21, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














