حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا ہے، گنڈاپور

0
11

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا ہے،تحریک انصاف کے احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کااجلاس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ علی مین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بوکھلاہٹ میں وفاقی و پنجاب حکومت موٹروے اور شاہراہیں بند نہ کرے، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھااپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے، ہمارا پہلا مطالبہ عمران خان اور کارکنوں کی رہائی ہے، کل کے احتجاج میں اوورسیز پاکستانی بھی حصہ لیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں اگر ہمارا نقصان ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی، حکومت نے گولیاں چلائیں اور تشدد کیا تو نقصان کی ذمہ دار ہوگی۔

Leave a reply