طلاق کی شرح میں اضافہ، حنابیات نےنوجوانوں کواہم مشورہ دیدیا

0
33

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ حنابیات نےطلاق کی شرح میں اضافہ کےموضوع پرنوجوانوں کواہم مشورہ دیتےہوئےکہاکہ مردوخواتین دونوں کوصبروتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے۔
حال ہی میں اداکارہ حنابیات نےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراداکارہ سےنجی زندگی اورکیرئیرسےمتعلق سوال وجواب کئے گئے ۔
اداکارہ حنابیات سےطلاق کی شرح میں اضافےکےموضوع پرسوال کیاگیاجس کاجواب دیتےہوئے اداکارہ نےکہاکہ ماضی میں خواتین بہت سی زیادتیاں برداشت کرتی تھیں جنہیں معمول سمجھا جاتا تھا۔ تاہم اب خواتین اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہیں اور جسمانی یا جذباتی زیادتی کو قبول نہیں کرتیں۔ یہ تبدیلی ایک مثبت پہلو ہے۔
انہوں نےکہاکہ ہمارے معاشرے میں برداشت کم ہو گیا ہے، اور مرد و خواتین دونوں ماضی کے مقابلے میں کم صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں کو اپنے رشتے مضبوط بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے اور معمولی باتوں پر درگزر کرنے کی عادت اپنانی چاہیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مسائل غیر معمولی نہ ہوں، تو دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو موقع دے کر رشتے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
حنا بیات نے اپنے شوہر راجر بیات کے ساتھ خوبصورت ازدواجی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت، حمایت اور خاندان کے درمیان ہم آہنگی کسی بھی کامیاب رشتے کی بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں طلاق کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ گھریلو تشدد اور قتل کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔یہ سب معاملات عدم برداشت کانتیجہ ہیں۔

Leave a reply