سموگ تدارک:عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا

0
16

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےسموگ تدارک کی درخواستوں پر3 صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم کےمطابق موسم سرماکی چھٹیوں کےبعدسکولزبچوں کوٹرانسپورٹ فراہم کریں،محکمہ سکول ڈیپاٹمنٹ سکولوں کوفائنل نوٹس جاری کرے،جوسکول عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرےاس کوسیل کردیاجائے،ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا حکومت سموگ پرقابوپانےکےلئےاقدامات کررہی ہے۔
تحریری حکم میں مزیدکہاگیاکہ فصلوں کی باقیات جلانےوالوں کےخلاف کارروائیاں کرکےمقدمات درج کیےجارہےہیں،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنےکےلیےافسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

Leave a reply