اداکارجاویدشیخ کااپنی شادیوں سےمتعلق بڑاانکشاف

0
20

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارجاویدشیخ نےاپنی شادیوں سےمتعلق انکشاف کرتےہوئےکہاکہ میری دوشادیاں ہوئیں جوکہ ناکام ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکارجاویدشیخ نےایک نجی ٹی وی شو میں بطورمہمان شرکت کی جہاں اُن سےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں سوال وجواب کئےگئےجن کاانہوں نےبڑےاچھےاندازمیں جواب دیا۔
اداکارجاویدشیخ سےان کی شادیوں سےمتعلق سوال کیاگیاجس کاانہوں نےجواب دیاکہ میری دوشادیاں ہوئیں لیکن دونوں ہی ناکام ہوگئیں،جس میں پہلی شادی اداکارہ زینت منگی کے ساتھ ہوئی جن سے 2 بچے مومل اور شہزاد پیدا ہوئے اور دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی اور دونوں شادیاں صرف 3 سال ہی چل سکیں۔
اداکار نے بتایا کہ میری طلاق ہو جانے کی وجہ سے میرے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب بچے بڑے ہوئے اور میری بیٹی مومل نے اپنی شادی سے پہلے مجھ سے کہا کہ آپ کو اب گھر واپس آنا پڑے گا تو پھر میں گھر واپس گیا اور میں نے اپنے دونوں بچوں کی شادی کے موقع پر اپنا فرض نبھایا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ میں اب زندگی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کا فریضہ انجام دیا ہے۔

Leave a reply