بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکی منصوبہ بندی کرکےآئی ہیں،عطااللہ تارڑ

0
32

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکی منصوبہ بندی کرکےآئی ہیں۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کےکارکنان آنسوگیس کےشیل پھینک رہےہیں، بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ نےغریب کےبچوں کوآگےکیاہواہے،بشریٰ بی بی خون خرابہ چاہتی ہے،پیسےدیکرلوگوں کولایاگیااوروہ پتھراؤ کررہےہیں،افغان شہری پتھراؤاورشیلنگ کررہےہیں،جوراستہ انہوں نےاختیارکیاہےاس کاجواب ملےگا۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ انہوں نےرینجرزاورپولیس کےجوانوں کو شہید کیا، ان حرکتوں کاجواب دیاجائےگا،جب بھی کسی ملک کاسربراہ دورہ کرتاہےان کودھرنایادآجاتاہے،سندھ،پنجاب اوربلوچستان سےکوئی نہیں نکلا،9مئی کے مقاصدکویہ لوگ دوبارہ حاصل کرناچاہتےہیں،پولیس اوررینجرزکےشہدکاخون کس کےہاتھ پرتلاش کریں؟
اُن کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکی منصوبہ بندی کرکےآئی ہیں،ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی ہے،ریاست فسادیوں،انتشاریوں کاکوئی مقصدپورانہیں ہونےدیگی ،پیسےدیکراحتجاج کےلئےلائےگئےلوگوں کوڈھال بنایا جارہا ہے،مجبورنہ کریں کہ آخری حدتک جائیں،اب بھی وقت ہےبازآجائیں۔

Leave a reply