احتجاج کےدوران ہلاکتوں پرپی ٹی آئی نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا

0
45

احتجاج کےدوران ہلاکتوں پرتحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کی استدع کی جوکہ مسترد ہوگئی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کررہاتھاکہ تحریک انصاف کے خیبرپختونخواسےوکیل نےاستدعاکی ، جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف شےسے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے۔
اس حوالےسےریمارکس دیتےہوئےجسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں ۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیےکہ یہ معاملہ ہمارےسامنے نہیں ہے، اس پربات نہیں کرنا چاہتے۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔
بعد ازاں عدالت کے آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا کی ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس سے جھڑپوں میں پارٹی ورکرز کی ہلاکتوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے احتجاج کے دوران 12 ورکرز کی ہلاکت کا بتایا گیا جب کہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا۔

Leave a reply