وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

0
65

وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،جولائی سےاکتوبرتک اخراجات میں1.8 فیصداضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق جولائی سےاکتوبرتک اخراجات 2438سےبڑھ کر2483 ارب روپےرہے،جولائی سےاکتوبرٹیکس آمدن 25.3فیصد بڑھی،جولائی سے اکتوبرٹیکس آمدن3442ارب روپےرہی،جولائی سےاکتوبر نان ٹیکس آمدن 3022ارب روپےرہی،جولائی سےاکتوبرمہنگائی کی شرح8.7فیصدرہی ۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں سالانہ 23.9فیصداضافہ ریکارڈ،اکتوبرمیں ترسیلات زر3ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں،رواں مالی سال پہلے4ماہ میں ترسیلات زرمیں34.7فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،جولائی تااکتوبرترسیلات زرکاحجم 11ارب 84کروڑ80لاکھ ڈالررہا۔
رپورٹ کےمطابق اکتوبرمیں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں18.4فیصدکم ہوگئی،اکتوبرمیں براہ راست سرمایہ کاری13کروڑ32لاکھ ڈالرآئی،جولائی سےاکتوبربراہ راست سرمایہ کاری90کروڑ43لاکھ ڈالررہی،اکتوبرمیں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں11.3فیصداضافہ ہوا،اکتوبرمیں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری18کروڑ 65لاکھ ڈالررہی،جولائی سےاکتوبرایک ارب9کروڑڈالرکی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی،جولائی تااکتوبراسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر11 ارب ڈالرسےتجاوزکرگئے،مجموعی فاریکس ریزروز16ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔

Leave a reply