خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلےکےجھٹکے

0
23

پشاورسمیت خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پشاوراورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئےجبکہ ضلع بٹگرام اورگردونواح میں زلزلے سےعمارتیں لرزاُٹھیں،سوات اورمالاکنڈمیں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔
شانگلہ اورگردونواح میں بھی زلزلےکےجھٹکے،چترال اوردیربالامیں زلزلےکے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔
خیبرپختونخواکےمختلف شہروں میں زلزلےسےعمارتیں لرزاُٹھیں،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےگھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a reply