وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا، 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج شام4بجےوزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیاگیا۔اجلاس کا21نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس کےایجنڈےمیں ٹیکس کے حصول کیلئے کئے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، وزراء اور وفاقی سیکرٹریوں کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہوگا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 کی منظوری پر بھی فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں بگاس سے بجلی بنانے والے 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، ان آٹھ کمپنیوں میں جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرون ملک پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں مارکیٹ میں یوریاکھادکی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اسٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دیا جائے گا، ادویات کیلئے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔
کےپی میں ججزسیکیورٹی صورتحال کیس میں اہم پیشرفت
دسمبر 18, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سیاحت کا فروغ،ایس آئی ایف سی کی جانب سے اہم اقدام
اپریل 24, 2024 -
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔