فلسطینیوں کی نسل کشی، خلیج تعاون کونسل کااعلامیہ جاری

0
18

غزہ میں جنگی جرائم اورفلسطینیوں کی نسل کشی بندکی جائے،خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔
کویت میں خلیج تعاون کونسل کاسربراہی اجلاس منعقدہوا،جس میں کویتی امیرسمیت متعددممبران ممالک کےسربراہان نےشرکت کی۔اجلاس میں بحث کااہم موضوع غزہ جنگ رہا۔اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق امیرکویت نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ عالمی برادری سےجنگ بندی پرفوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتےہیں،اوراسرائیل کےمعاملےپرعالمی قوانین کےاطلاق میں دوہرےمعیارکی نشاندہی کی۔اُنہوں نےمزیدکہاکہ اسرائیلی قبضےکےخاتمےاورآزادفلسطینی ریاست کےقیام کےلئے اپنی حمایت کااظہارکرتےہیں۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ غزہ میں جنگی جرائم اورفلسطینیوں کی نسل کشی بندکی جائے، فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ ختم کیاجائے،آزادفلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتےہیں،غزہ،لبنان اورمغربی کنارےاسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔غزہ جنگ بندی اورقیدیوں کےتبادلےکےلئےقطرکی کوششوں کو سراہتے ہیں۔یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کیلئے سعودیہ اورعمان کی کوششوں کاخیرمقدم کرتےہیں۔

Leave a reply