پی ٹی آئی احتجاج،عمران خان مزید7مقدمات میں گرفتار

0
14

پی ٹی آئی کااحتجاج،بانی تحریک انصاف عمران خان کومزید7مقدمات میں گرفتار کرلیاگیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان کےخلاف 28ستمبرکےاحتجاج کی سماعت ہوئی۔6روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونےپرعمران خان کوعدالت میں پیش کیاگیا۔پراسیکیوشن ٹیم نےبانی پی ٹی آئی کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعانہیں کی ۔جس پرعدالت نےعمران خان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے 7 نئے کیسز میں عمران خان کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر عمران خان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply