دورہ جنوبی افریقہ:قومی اسکواڈ میں کون کون شامل؟

0
15

دورہ جنوبی افریقہ کےلئے قومی اسکواڈکااعلان کردیاگیاکون کون ٹیم میں شامل اورکون سےکھلاڑی جگہ بنانےمیں ناکام ہوئے۔
دورہ جنوبی افریقہ کےلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان کردیاگیا،ٹیسٹ اسکواڈمیں فاسٹ بولرمحمدعباس کی واپسی ہوئی جبکہ شاہین آفریدی وائٹ بال اسکواڈمیں شامل ہونگے،سفیان مقیم کی پہلی بارون ڈےاسکواڈمیں شمولیت ہوئی ہے۔
بابر اعظم کو محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے ساتھ تینوں فارمیٹس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔
ون ڈےاسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر )۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم،طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
کونسےکھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے:
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے سنچورین اور نیو لینڈز کی کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کو بطور مدمقابل مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف جمعرات کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد جمعہ 6 دسمبر کو جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہو گا جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھلاڑی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے تاکہ وہ پری ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کر سکیں۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ دورےمیں3ٹی ٹوئنٹی میچ ،3ون ڈےمیچ اور2ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،10دسمبرسے7جنوری تک میچزکھیلےجائیں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

Leave a reply