خیبرپختونخواحکومت کاکم آمدن والےافرادکیلئےاحسن اقدام

0
16

خیبرپختونخواحکومت نےکم آمدن والےافرادکو15لاکھ تک بلاسودقرض دینے کا اعلان کردیا۔
سکیم پرعمل درآمدکےلئےمحکمہ ہاؤسنگ اوربینک کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےگئے۔
مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرنےکی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں منعقدہوئی،سکیم کےتحت کم آمدن والےافرادکو15لاکھ روپےتک بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔قرض سےکم آمدن والےافرادنئےگھر کی تعمیریاموجودہ گھرکی مرمت کرسکیں گے۔
احساس اپناگھرسکیم کی لاگت 4ارب روپے اورواپسی کےلئے7سالوں پرمشتمل آسان شیڈول تجویزکیاگیاہے۔
شیڈول کےمطابق قرضہ واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سےزیادہ 18ہزارروپےتک ہوگی،سکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کےتحت آئندہ 7سالوں تک جاری رہےگی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،احساس اپناگھرسکیم کااجرااس سلسلےکی ایک اہم کڑی ہے۔

Leave a reply