پی ٹی آئی کا گورنرخیبرپختونخواکی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ

0
6

تحریک انصاف نےگورنرخیبرپختونخوفیصل کریم کنڈی کی جانب سےطلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ مظلوم، نہتے اور پرامن شہریوں کے قتلِ عام میں خاموش سہولت کاری کرنے اور سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر کیا گیا۔ پیپلزپارٹی تحریک انصاف پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے جس نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایک طرف پیپلز پارٹی خصوصاً سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ اور ان کی بدترین ہراسگی میں بڑھ چڑھ کر مصروف ہے اور دوسری جانب بےجان نمائشی مجالس منعقد کرکے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کی نمائندگی تحریک انصاف کے پاس ہے اور پی ٹی آئی اس ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
واضح رہےکہ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےصوبےکےحالات کےپیش نظرآل پارٹی کانفرنس طلب کی تھی۔

Leave a reply