چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکیلئے تیاریاں مکمل ہیں،محسن نقوی

0
6

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی
نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کاکام تیزی جاری،نئی بلڈنگ کاکام آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا،اسٹیل اسٹرکچرپرمشتمل جدیدطرزکی خوبصورت ترین عمارت کےفلورزکی فنشنگ جاری ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نےاعلیٰ الصبح نیشنل سٹیڈیم کراچی کادورہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسٹیڈیم کی نئی عمارت کےچاروں فلورزکامعائنہ کیا، محسن نقوی نےاپ گریڈیشن پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی نےفلورزکےفنشنگ کاموں کامشاہدہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی بلڈنگ میں انکلوژرزبنانےکی ہدایت کی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کےلئےپارکنگ ایریاکوسٹیڈیم کےقریب کرنےکی بھی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ رفتارکےساتھ اعلیٰ معیارکویقینی بنایاجائے،کرکٹ سٹیڈیم میں پولزپرنئی لائٹس لگائی جارہی ہیں،شائقین کرکٹ تاریخ میں پہلی بارمنفردلیزرلائٹس شوسےمحظوظ ہوسکیں گے،سکرینزاونچائی پرنصب ہونےسےشائقین کومیچ دیکھنےمیں دقت نہیں ہوگی،چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقادکیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے ایف ڈبلیواوکوپراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایات کیں۔

Leave a reply