ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ،سلیکٹر علیم ڈارمستفیٰ

0
111

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو پیش کیا۔وہ ٹیم کی شکست کے بعد سلیکشن سیٹ اپ سے علیحدہ ہونے والے پہلے عہدیدار ہیں۔
علیم ڈار کے جانے کے بعد اب سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق شامل ہیں، جبکہ عثمان ہاشمی ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پرپی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو50،50لاکھ جرمانہ کیےجانےپربھی غورکیاجارہاہے۔

Leave a reply