پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا،محسن نقوی کا اعلان

0
3

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو مبارک ہو، آپ کے شہر میں پی ایس ایل کی رونقیں سجنے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے شائقین نے طویل عرصہ انتظار کیا ہے، اب افتتاحی تقریب میں شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ پشاور میں کرکٹ کی بحالی پی سی بی کی ترجیح ہے اور اس فیصلے سے صوبے میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply