خیبر پختونخواکیلئے 5 آرڈیننس جاری،صدرنے اراکین اسمبلی کی مراعات ختم کردیں

0
3

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا سے متعلق 5 صدارتی آرڈیننس جاری کر دیے۔
آرڈیننس کے ذریعے اراکین اسمبلی کی بیشتر مراعات ختم کر دی گئیں، جن میں حفاظتی حراست سے استثنیٰ اور گرفتاری کے لیے اسپیکر کی اجازت کا تحفظ بھی شامل ہے۔ مراعات کے قانون کے 40 میں سے 21 سیکشنز حذف کر دیے گئے، جبکہ گرفتار رکن کی حاضری اور سول و فوجداری کارروائی سے تحفظ کی دفعات بھی ختم کر دی گئیں۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق الگ آرڈیننس بھی جاری کیا گیا۔ 12 مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے اسپیشل انیشی ایٹو آرڈیننس 2026 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی قائم ہوگی، جس کے ارکان وزیراعظم اور گورنر نامزد کریں گے۔
خصوصی منصوبوں سے متعلق آرڈیننس کو دیگر قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی اور اس کے خلاف سول عدالتوں کا دائرہ اختیار نہیں ہوگا۔ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق قانون میں بھی ترمیم کی گئی ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن سے رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a reply