
سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے حج قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں تین غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مصری شہری ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے شہر میں پہنچنے کے لیے مرکزی راستوں کے بجائے کچے راستوں اور وادیوں کا استعمال کیا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بروقت روک لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ حج سیزن کے دوران ضوابط پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے تاکہ حج انتظامات کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔
محسن نقوی خیبرپختونخواحکومت پربرس پڑے
ستمبر 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دسمبر 2, 2024 -
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےلاہور پہنچنے کا اعلان کردیا
ستمبر 10, 2026 -
دنیا کی پہلی بائیومیمیٹک اے آئی روبوٹ ’’مویا‘‘ متعارف
فروری 7, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














