
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے چیف جسٹس سے ملے تھے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق کیسز عید کے بعد فکس کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے متعلقہ عدالتی افسران کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ مقدمات کو مقررہ وقت پر سماعت کے لیے پیش کیا جا سکے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














