کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے لیجنڈ اداکار معین اخترکو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

0
2

پاکستان کے نامور اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی 15ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ٹی وی ڈرامے ہوں یا سلور اسکرین، انہوں نے ہر جگہ اپنی شاندار اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔
ان کے مقبول ڈراموں میں “روزی” خاص طور پر قابل ذکر ہے جس میں انہوں نے اپنے فن کی بلندیوں کو چھوا، جبکہ “آنگن ٹیڑھا”، “انتظار فرمائیے”، “ہاف پلیٹ” اور “اے ٹرین” جیسے ڈرامے آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
سٹیج کے میدان میں بھی معین اختر نے بے مثال شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور دنیا بھر میں اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے پہچان بنائی۔ ان کے مشہور سٹیج شوز میں “بڈھا گھر پر ہے”، “یسر عید نوسر عید” اور “بکرا قسطوں پر” شامل ہیں۔
معین اختر 22 اپریل 2011 کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے، تاہم ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply