اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سالہ پابندی ختم کر دی،وزیر مملکت بلال بن ثاقب

0
103

وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کے بعد پاکستان میں کرپٹو اور بلاک چین سیکٹر کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔

Leave a reply