
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اگر کسی بات پر ناراض ہیں تو ان کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابھی تک محمود خان اچکزئی سے براہِ راست بات نہیں ہوئی کہ وہ حالیہ جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلوں کو اہمیت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ان کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیا جائے۔
واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی مبینہ طور پر اعتماد میں نہ لیے جانے کے باعث پی ٹی آئی کے گزشتہ دو جلسوں میں شریک نہیں ہوئے تھے۔















