ایک جہازتحویل میں لیاہے،جس میں مشکوک سامان ہےجوچین کی طرف سے تحفہ ہے،ٹرمپ

0
1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایک ایسا جہاز تحویل میں لیا ہے جس میں موجود سامان مشکوک نوعیت کا ہے اور یہ مبینہ طور پر چین کی جانب سے ’’تحفہ‘‘ کے طور پر بھیجا گیا تھا۔
ان کے مطابق اس معاملے پر انہیں حیرت ہوئی، تاہم چین کے ساتھ تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک بہتر سمجھ بوجھ موجود ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں دوبارہ کہا کہ جہاز میں موجود مواد’’اچھی نوعیت کا نہیں‘‘تھا اور یہ چین کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اشارہ دیا تھا کہ اگر چین کی جانب سے ایران کو ہتھیار فراہم کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

Leave a reply