شان مسعود کی چھٹی، قومی ٹیسٹ ٹیم کی حکمرانی کا تاج کس کے سر؟

0
100

قومی ٹیم کے نامور بیٹر بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کر سکتی ہے۔

اس پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی متوقع ہے، جبکہ انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کے پاس ہے، تاہم ان کی کپتانی میں پاکستان کو حالیہ سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف ہوم اور ڈھاکا دونوں مقامات پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی گزشتہ روز سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جا سکتی ہے۔

Leave a reply