وزیراعظم شہبازشریف کی طیب اردوان سےملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی اور عالمی تنازعات کے پائیدار حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پرتپاک میزبانی پر ترک صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دے کر انہیں نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ استنبول میں منعقدہ پاکستان-ترکیہ بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں ترک کاروباری شخصیات سے ملاقات اور مختلف اقتصادی مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی مثبت سوچ، جدید وژن اور کاروباری ترقی کے عزم نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے مستقبل پر ان کے اعتماد کو مزید تقویت دی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کی اقتصادی شراکت داری اب ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، نہ جھکے گا، صدر ٹرمپ
جولائی 4, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ صاحبہ نےکامیاب شادی کارازبتادیا
فروری 13, 2025 -
اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا،ٹرمپ
ستمبر 26, 2025 -
وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بیرسٹرسیف
اکتوبر 15, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














