امریکا، ایران مذاکرات کا نیا دور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں، منجمد ایرانی اثاثوں اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ایرانی وفد کی حتمی تشکیل کا فیصلہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ بحری ناکہ بندی ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی مرکزی بینک کے گورنر نے خبردار کیا تھا کہ اگر پابندیاں اور محاصرہ برقرار رہا تو اگست کے آخر تک ملک میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صدر پزشکیان نے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ اگر امریکا کے ساتھ سمجھوتہ نہ ہوا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے مبینہ طور پر کہا کہ اگر سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل معاہدے کی منظوری دے تو وہ اسے قبول کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھاری اکثریت سے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات جاری ہیں، جن میں گزشتہ روز پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شرکت کی۔ وزیراعظم بعد ازاں ایران سے ترکیہ روانہ ہو گئے جبکہ فیلڈ مارشل پاکستان واپس پہنچے۔
امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، نہ جھکے گا، صدر ٹرمپ
جولائی 4, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کہیں بارش توکہیں برفباری،سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
دسمبر 23, 2025 -
خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
اپریل 9, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














