مسلسل کمی کےبعدحکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

0
6

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply