اپوزیشن نے حکومت کو پھرمذاکرات کی دعوت دے دی

0
4

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ کی ہے، ہم سے باضابطہ طور پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا، اگر ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو ضرور بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے رہے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے،آپ آواز دباتے رہے ہمیں نہیں سنا،ہمارے چار لوگ اسلام آباد میں تھے باقیوں کے آپ نےوارنٹ جاری کیے،آپ نے کہا ہم ٹولہ ہیں انتشاری ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،ہم تو یہ الفاظ بھی دوبارہ دہرانا نہیں چاہتے،ہم نے گورنر راج اور ایمرجنسی پر غور کیا ہے،وفاق مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خود مختار ہوتے ہیں۔

Leave a reply