ملک میں مہنگائی 35فیصدسےکم ہوکر4.9پرآگئی ہے،مریم اورنگزیب

0
8

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےکہاہےکہ ملک میں مہنگائی 35فیصدسےکم ہوکر4.9پرآگئی ہے، بطورقوم یہ ہمارےلئےخوشی کی خبرہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے،مہنگائی میں کمی کااثرشرح سودپربھی پڑے گا،ملک میں مہنگائی 35فیصدسےکم ہوکر4.9پرآگئی ہے،بطورقوم یہ ہمارےلئےخوشی کی خبرہے۔
مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ 2018سے2022تک منصوبوں کوبریک کیوں لگ گئی تھی؟ن لیگ کادورآتاہےتومہنگائی کم ہوجاتی ہےاورروزگاربڑھ جاتاہے،سموگ کنٹرول کےلئے10سال کاپلان دیاگیا،پنجاب میں ایک ہزار بھٹوں کومسمارکیاگیا،کوشش کررہےہیں فصلوں کی باقیات کونہ جلایاجائے،فصل سےپہلےکسانوں کوسپرسیڈرزدئیے،حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہاہے۔

Leave a reply