ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےاورآخری میچ میں زمبابوےکیخلاف ٹاس جیت کرپاکستان نےپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے،پاکستانی شاہین زمباوے کرکٹ ٹیم کو وائیٹ واش کرنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری میچ کھیلاجارہاہے۔
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صائم ایوب ، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم ،عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، قاسم اکرم ، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پہلاٹی ٹوئنٹی:پاکستان کوجنوبی افریقہ کےہاتھوں شکست
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔