بھارتی فلم ’پشپا2‘نےدھوم مچادی ، ایڈوانسڈ بکنگ میں 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
2021میں ریلیزہونےوالی فلم ’پشپا‘نےہرطرف دھوم مچادی تھی ،فلم کی کامیابی کےبعداسکے فلمسازوں نے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا جس میں اللو ارجن نے 300 کروڑ روپےکا معاوضہ لیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اب تک کسی بھی بھارتی شوبز اسٹار کا سب سےزیادہ معاوضہ ہے۔
صندل کے درختوں کے غیر قانونی کاروبار پر بنی اس فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا، ’فلاور سمجھے تھے، فائر ہے اپُن‘ پشپا نے ہر طرف آگ ہی لگا دی ہے۔
اس فلم کا ٹریلر پچھلے ماہ ریلیز ہوا اور ٹریلر میں دکھایا گیا ایکشن، پشپا کے ڈائیلاگز ، اسٹائل کا ہر کوئی دیوانہ ہوگیا اور یہی وجہ ہے کہ فلم بینوں کی بڑی تعداد یہ فلم سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہے۔
اللو ارجن اوررشمیکا مندانہ کی اداکاری سے مزین فلم’پشپا2‘نے ایڈوانسڈ بکنگ میں 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
حال ہی میں بک مائے شو پر فلم کی ایک ملین ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جس کے بعد اس فلم نے’کالکی ۲۸۹۸ء اے ڈی ‘،’باہوبلی 2: دی کونکلیوژن ‘ اور دیگر فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے ہونے کی وجوہات میں فلم کا تیلگو اور ہندی ورژن میں ہونا ہے۔
تلنگانہ میں فلم کی 11کروڑ روپے، مہاراشٹرمیں 6کروڑ روپے سے زائد اور مغربی بنگال میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔
اب تک پری سیل میں پشپا2 کی50 کروڑروپے سے زائد کی ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ پشپا 2، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے،اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے تھے۔
سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔