پاکستان نےجڑواں خساروں پرقابوپالیاہے،وزیرخزانہ محمداورنگزیب

0
25

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ پاکستان نےجڑواں خساروں پرقابوپالیاہے،حکومت  ملک میں کاروبارکافروغ چاہتی ہے۔
اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ ملک میں مارکیٹ بیسڈایکس چینج ریٹ نافذہے،زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کےلئےکافی ہیں،ملک مشکلات میں جاتےہیں اورپھرنکل آتےہیں، پاکستان نےجڑواں خساروں پرقابوپالیاہے،حکومت  ملک میں کاروبارکافروغ چاہتی ہے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ بینکاروں سےگزارش ہےدیوالیہ اداروں کی بحالی کوترجیح دی جائے،عدالت میں جانےسےپہلےاداروں کی بحالی کےلئے اقدامات کریں،بینک حوصلہ رکھیں،حکومت کاروبارنہیں کرےگی،نجی شعبہ کرے گا۔
اُن کاکہناتھاکہ حکومت نجی شعبےکومکمل سپورٹ فراہم کرےگی،قرض کے نفاذ اور دیوالیہ اداروں کی ملکیت کےقوانین کےاطلاق کی ضرورت ہے ،حکومت چاہتی ہےکہ مشاورت سےآگےبڑھاجائے،وزارت خزانہ زبردستی نہیں کرے گی ،چاہتی ہےنجی شعبےمشورہ دیں۔

Leave a reply