پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارکاشف محمودنےانکشاف کیاکہ انڈسٹری میں کیرئیربنانےکےلئے ماں کازیورگروی رکھ کرقرض اٹھاناپڑا۔
حال ہی میں اداکارکاشف محمود نےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سے نجی زندگی سمیت کیرئیرکےبارےمیں سوال وجواب کیےگئے،جس کے اُنہوں نےبہت اچھےطریقےسےجواب دئیےجس میں کچھ باتوں نےاُن کوجذباتی کردیا۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ایکسٹرا کی اور سات سال تک اس حیثیت میں کام کیا اور مالی مشکلات برداشت کیں جبکہ وہ گھر کے بڑے بیٹے تھے اور ان پر کئی ذمہ داریاں تھیں۔
کاشف محمود نے بتایا کہ ان کا پہلا سین، جس میں ان کا چہرہ بھی نظر نہیں آیا، پی ٹی وی پر نشر ہوا اور وہ لوگوں کو بتاتے رہے کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کیا ہے مگر انہیں پیچھے سے دکھایا گیا تاہم انہوں نے محنت اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھا اور شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔
اداکارکاشف محمودنےانکشاف کیاکہ اپنےکیریئر کےمشہورڈرامے کوبنانےکےلیے قرض لیا تھا یہی نہیں بلکہ پہلا ڈرامہ بنانے کے لیے نہ صرف قرضہ لیا بلکہ گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، اگرچہ یہ ڈرامہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا لیکن چینل نے انہیں ادائیگی نہیں کی۔ بعد ازاں جب یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر ہوا تو کاشف نے قرض کی رقم واپس کرسکے۔
سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکاراکشےکمارنےاہلیہ ٹوئنکل کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا
نومبر 19, 2024 -
بھارت میں ٹرین حادثہ،12 لوگ ہلاک، متعدد زخمی
فروری 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔