ایف بی آران ایکشن:شادی ہالزپرودہولڈنگ ٹیکس لگادیا

0
7

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے شادی ہالز پر 10فیصدود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا ۔
کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ شادی کی تقریبات پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کےود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔

Leave a reply