آنےوالےد نوں میں چیزیں بہترہوں گی،مایوس نہیں کرینگے،محسن نقوی

0
8

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ آنےوالےد نوں میں چیزیں بہترہوں گی،مایوس نہیں کرینگے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی کاکہناتھاکہ آج آئی سی سی کی میٹنگ تھی جوملتوی ہوگئی،اللہ بہترکرےگاقوم کومایوس نہیں کرینگے،قوم کی توقعات سےبڑھ کرچیزیں ہوں گی۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ آئی سی سی سےبات چیت جاری ہے،قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتا،آنےوالےد نوں میں چیزیں بہترہوں گی،مایوس نہیں کرینگے،پاکستان اورکرکٹ کےلئےزیادہ سےزیادہ کرنےکی پوری کوشش ہے،سارے معاملےمیں پاکستان ایک مثبت کرداراداکررہاہے،پورےپاکستان میں گراؤنڈز کی حالت اچھی ملےگی،جہاں گراؤنڈنہیں ہیں،وہاں زمین خریدکربنائیں گے۔ہمارافوکس ہےکہ ہرشہرمیں گراؤنڈبنانےہیں۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ چیزوں کوریویوکررہےہیں جلداچھی خبریں ملیں گی، کوشش کررہےہیں پاکستان کی کرکٹ کیلئےبہترہو،یہ سب میرےبس میں نہیں آئی سی سی نےفیصلہ کرناہے،میں کسی قسم کی شرائط پربات نہیں کروں گا،پہلےآئی سی سی اجلاس میں چیزیں مظورہوجائیں،بات چیت چل رہی ہےکسی شرط پربات نہیں کرسکتا،آئی سی سی میں کہیں ڈینٹ آتاہےتوپوری کرکٹ کونقصان ہوگا۔

Leave a reply