انتخابات2024میں کتنےووٹ ڈالے گئے،فافن نےرپورٹ جاری کردی

0
7

انتخابات 2018کی نسبت2024میں کتنےووٹ ڈالےگئے،فافن نے انتخابات میں ووٹرزکی شمولیت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
فافن کی رپورٹ کےمطابق انتخابات 2024میں 6کروڑ 12لاکھ 82ہزار 920ووٹرزنےووٹ ڈالے،الیکشن 2024میں ووٹرزکاٹرن آؤٹ48فیصد رہا جو2018میں52فیصدتھا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ 2018سے2024کےدوران 2کروڑ25لاکھ ووٹرزکااضافہ ہوا،2024انتخابات کےلئےخواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نےمردوں کوپیچھےچھوڑدیا،ایک کروڑمردوں کےمقابلےمیں ایک کروڑ25لاکھ خواتین ووٹررجسٹرہوئیں۔
فافن رپورٹ کےمطابق مرداورخواتین ووٹرزٹرن آؤٹ کا2018میں فرق 10فیصدتھاجوکم ہوکر9فیصدہوا،شہری علاقوں کےمقابلےدیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا،دیہی علاقوں میں ووٹرٹرن آؤٹ 50فیصداورشہر ی علاقوں میں43.8فیصدرہا۔

Leave a reply