محمدالبشیرشام کی عبوری اتھارٹی کےسربراہ نامزد

0
6

شامی باغی کمانڈرابومحمدجولانی نےمحمدالبشیرکوشام کی عبوری اتھارٹی کاسربراہ نامزد کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق شامی باغیوں کےقریبی ذرائع نےنامزدگی کی تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ سرکاری اعلان نہیں ہوا،سابق شامی وزیراعظم محمدجلالی نےاقتدارباغی گروپ کےحوالےکرنےپراتفاق کرلیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ گولان سے آگے بفرزون میں اپنی فوجوں کو داخل کرکے اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
واضح رہےکہ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے قبل ہی بشارالاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے اور بعد میں اس طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔جبکہ روس کی خبرایجنسیوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ بشارالاسد اہل خانہ کےہمراہ روس پہنچےتھےاور روس کی جانب سے انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔

Leave a reply