سول نافرمانی کی تحریک چلانیوالے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی،عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جارہی ہیں،مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے،پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا، مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ مخالفین احتجاج،جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی،جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہورہے، نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنادیے ہیں۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی ورکرنےاداکارطاہرانجم کی پٹائی کردی
جولائی 24, 2024 -
واٹس ایپ کا نیا فون ڈائلر، کس کام آئے گا؟
اپریل 27, 2024 -
آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج پھرسرفہرست
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔