یوٹیوب صارفین کیلئےبڑی خوشخبری،دنیا بھر میں مقبول ویڈیوز شیئرنگ ایپ نے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ۔
یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان صارفین کو زیادہ پسند آئے گا، جو گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ملٹی پلیئر فنکشن کو آزما سکتے ہیں،یعنی اب یو ٹیوب صارفین ایک گیم کو رئیل ٹائم میں دیگر افراد کے ساتھ ملکر کھیل سکیں گے،مگر صارفین کو یوٹیوب میں 100 سے زائد گیمز کے پلے ایبل کیٹلاگ تک رسائی نہیں ملے گی۔
یو ٹیوب میں ایک نئے ملٹی پلیئر فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، جس میں چند گیمز صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ ملٹی پلیئر فیچر سے پلیئرز رئیل ٹائم میں دیگر صارفین کے ساتھ گیمز کھیل سکیں گے۔ یوٹیوب پلے ایبلز کیلئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے اور مستقبل میں کافی کچھ متعارف کرایا جائے گا، تاہم ابھی ملٹی پلیئر فیچر میں صارفین کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر 2 گیمز لڈو کلب اور میجک ٹائلز 3 دستیاب ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے پلے ایبلز گیمز کو رواں برس ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس وقت یہ گیمز یوٹیوب پریمیئم کے محدود صارفین کو دستیاب تھیں۔بعد میں یوٹیوب پریمیئم کے تمام صارفین کو ان تک رسائی دی گئی، جبکہ مئی 2024 میں کمپنی کی جانب سے یوٹیوب کے تمام صارفین کیلئے انہیں متعارف کرا دیا گیا تھا،لہٰذا ماہرین کے بقول نئے فیچر کو بھی جلد تمام صارفین کیلئے متعارف کروا دیا جائے گا۔
واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے کارآمد فیچر متعارف
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی
جولائی 13, 2024 -
امریکی ریاست میں 4.8 شدت کا زلزلہ
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔