فلم کی شوٹنگ کےدوران اکشےکمارحادثےمیں زخمی

0
6

بالی ووڈ کی دنیامیں خطروں کےکھلاڑی کےنام سےشہرت رکھنےوالے اداکار اکشےکمار’ہاؤس فل 5‘کی شوٹنگ کےدوران حادثےمیں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق اکشےکمارکوحادثہ فلم ’ہاؤس فل5‘کی شوٹنگ کےدوران پیش آیاجہاں پراداکارایک خطرناک اسٹنٹ کررہےتھےکہ اچانک ایک چیز اڑتی ہوئی ان کی آنکھ میں جا لگی۔جس سےوہ زخمی ہوگئے حادثے کے فوراً بعد سیٹ پر ایک ماہر امراض چشم کو طلب کیا گیا، جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور آرام کرنے کی ہدایت کی۔حادثے کے باوجود فلم کی شوٹنگ دیگر اداکاروں کے ساتھ جاری رہی۔
ذرائع کاکہناہےکہ اداکارآنکھ پرچوٹ لگنےکےباوجودبھی جلد سے جلد سیٹ پر واپس آنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق’ہاؤس فل 5‘اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اکشے کمار اس فلم کی جلد ریلیز کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

Leave a reply